برازیلی فٹ بال کلب کے اراکین کی طیارے کے حادثے میں ہلاکت سے تمام تر میچ ملتوی
حادثے کے شکار طیارے پر سوار چاپے کو سنسے ٹیم نے سود امریکانا کپ کے فائنل میچ میں یکم دسمبر کے روز کولمبیا کی ٹیم اٹلیٹیکو ناکیونال کے مدِ مقابل آنا تھا
620496
جنوبی امریکہ کی فٹ بال کنفیڈڑیشن نے کولمبیا میں طیارے کے حادثے کے بعد تمام تر میچوں اور متعلقہ پروگراموں آئندہ کے نوٹس تک ملتوی کرنے کی اطلاع دی ہے۔
کنفیڈریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ برازیلی فٹ بال لیگ کی ٹیم کے بھی سوار ہونے والے مسافر بردار طیارے کے کولمبیا کے شہر میدیلن کے جوار میں حادثے کے افسوس میں فٹ بال مقابلوں کو غیر معینہ مدت تک موخر کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حادثے کے شکار طیارے پر سوار چاپے کو سنسے ٹیم نے سود امریکانا کپ کے فائنل میچ میں یکم دسمبر کے روز کولمبیا کی ٹیم اٹلیٹیکو ناکیونال کے مدِ مقابل آنا تھا۔