ترکی کی کھلاڑی اوپر تلے کامیابیوں کے ساتھ طلائی تمغے کی حقدار قرار پائی

عالمی یوتھ تیکوانڈو  چیمپئن شپ کے چوتھے روز ترکی کے قومی کھلاڑیوں میں سے شیما نور سوعت نے طلائی، عائشہ نور اوزجان اور محمد فرحت ساری اولو نے کانسی کے تمغے حاصل کئے

614207
ترکی کی کھلاڑی اوپر تلے کامیابیوں کے ساتھ طلائی تمغے کی حقدار قرار پائی

عالمی یوتھ تیکوانڈو  چیمپئن شپ کے چوتھے روز ترکی کے قومی کھلاڑیوں میں سے شیما نور سوعت نے طلائی، عائشہ نور اوزجان اور محمد فرحت ساری اولو نے کانسی کے تمغے حاصل کئے ہیں۔

تیکوانڈو فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کینیڈا کے شہر بُرنابے  میں منعقدہ  چیمپئن شپ میں خواتین  کے درمیان 59 سے 63 کلو  کے اور مردوں میں 68 سے 73 کلو کے مقابلے ہوئے۔

خواتین کے 63 کلو کے مقابلوں میں ترکی کی قومی تیکوانڈو کھلاڑی شیما نور سوعت نے پہلے راونڈ کو میچ کے بغیر عبور کر لیا اور اس کے بعد  دوسرے راونڈ میں مصر کی اینگے گوما کو 13۔0 سے اور تیسرے راونڈ میں اٹلی کی آلیسیا ماروٹا کو 7۔1 سے شکست دے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

شیما نور  کوارٹر فائنل میں پولینڈ کی کھلاڑی میلینا مازوریک کو 8۔1 سے سیمی فائنل میں سربیا کی ندثا سوکووچ کو 13۔0 سے  اور فائنل میں روسی حریف مارگریٹا بزنیاکووا کو 16۔2 سے شکست دے کر طلائی تمغے کی حق دار قرار پائی ہیں۔

خواتین کے 59 کلو کے مقابلے میں عائشہ نور اوزجان نے اور مردوں کے 68 کلو کے مقابلے میں محمد فرحت نے ترکی کے لئے کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔



متعللقہ خبریں