پاکستان نے آخری ون ڈے میں برطانیہ کو شکست دے دی

شعیب ملک اور سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 163 رنز کی  ناقابل شکست  اننگ کھیلی ، جس نے   پاکستان کی  فتح کی راہ ہموار کر دی

565482
پاکستان نے آخری ون ڈے  میں برطانیہ کو شکست   دے دی

کارڈف میں کھیلے گئے  پاک  ۔ انگلینڈ سیریز کے آخری میچ میں پاکستان   نے فتح حاصل کرنے والے کلین  واش ہونے سے  اپنے آپ کو بچا لیا ہے۔

 انگلینڈ نے جیت کے لیے پاکستان کو 303 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاک  ٹیم  نے چھ وکٹ کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کر لیا۔

شعیب ملک اور سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 163 رنز کی  ناقابل شکست  اننگ کھیلی ، جس نے   پاکستان کی  فتح کی راہ ہموار کر دی۔

سرفراز احمد نے  ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 73 گیندوں پر 90 رنز بنائے جس کے بعد شعیب ملک بھی 77 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان 34 اور عماد وسیم نے 16 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اور لیام ڈاسن نے 2،2 جب کہ کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل باؤلنگ کیلئے سازگار وکٹ پر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

سیریز میں 4-0 کے خسارے سے دوچار پاکستانی ٹیم کو کلین سوئپ سے بچنے کا چیلنج درپیش تھا۔جسے  اس نے پورا  کر دکھایا۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے چار جبکہ محمد عامر نے تین وکٹیں لیں۔

اس سے قبل پاکستان نے میچ کیلئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے سمیع اسلم کی جگہ شعیب ملک اور زخمی محمد عرفان کی جگہ محمد عامر کو فائنل الیون کا حصہ بنایا۔

دوسری جانب انگلینڈ نے بھی ٹیم میں تین تبدیلیاں کرتے ہوئے عادل راشد، معین علی اور لیام پلنکٹ کو آرام کا موقع فراہم کرتے ہوئے لیام ڈاسن، کرس ووکس اور مارک وُڈ کو کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں