ریو اولمپکس کا آغازرنگا رنگ تقریب کے ساتھ

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں 31 ویں اولمپکس گیمز کا افتتاح ہو گیا ہے

546086
ریو اولمپکس کا آغازرنگا رنگ تقریب کے ساتھ
rio 2016 olimpiyat oyunları5.jpg
rio 2016 olimpiyat oyunları4.jpg
rio 2016 olimpiyat oyunları.jpg
rio 2016 olimpiyat oyunları2.jpg
rio 2016 olimpiyat oyunları1.jpg

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں 31 ویں اولمپکس گیمز کا افتتاح ہو گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق لگ بھگ تین ارب لوگوں نے ٹیلی ویژن کے ذریعے اولمپکس کی افتتاحی تقریب دیکھی ہے۔

200 سے زائد ممالک کے ایتھلیٹس کے علاوہ پہلی مرتبہ پناہ گزینوں کی ایک ٹیم بھی برازیل میں ہونے والے ان مقابلوں میں حصہ لے گی۔

پناہ گزینوں کی ٹیم میں 10 ایتھلیٹس شامل ہیں جن میں جنوبی سوڈان، ایتھوپیا، جمہوریہ کانگو اور شام کے کھلاڑی شامل ہیں ،ان  میں چھ مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔

برازیل کے عبوری صدر میشال  تامر نے اولمپکس کی افتتاحی تقریب کی صدارت کی جبکہ دیگر ممالک کے سربراہان یا اعلٰی عہدیداروں نے بھی ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

 ترکی سے وزیر کھیل   عاکف چاتائے قلیچ     ان تقریبات میں شریک تھے ۔

اولمپکس مقابلوں میں شرکت کرنے  والے ترک دستے    کی نمائندگی قومی   پہلوان  رضا قایا الپ نے کی ۔



متعللقہ خبریں