پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم دورہ برطانیہ کے لیے روانہ

پاک ٹیم نے انگلینڈ میں ہمیشہ اچھا کھیلا ہے اورا س دفعہ بھی اپنے پرستاروں کو مایوس نہیں کرے گی، مصباح الحق

513555
پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم دورہ برطانیہ کے لیے روانہ

پاکستانی  قومی  کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے  دورے پر روانہ ہو گئی ہے جہاں یہ  4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

قومی ٹیم ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی قیادت میں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن کے لئے روانہ ہوئی۔

 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان مصباح الحق کے علاوہ  محمد حفیظ، شان مسعود، سمیع اسلم، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، افتخار احمد،  محمد عامر، راحت علی، عمران خان سینئر، سہیل خان، وہاب ریاض، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، سرفراز احمد اور محمد رضوان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 2010 میں ہونے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد یہ پاکستان کا پہلا دورہ انگلینڈ ہے۔

پاکستانی   کیپٹن  مصباح الحق نے   انگلینڈ روانگی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے انگلینڈ میں ہمیشہ اچھا کھیلا ہے اورا س دفعہ بھی مداحوں کو مایوس نہیں کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ یہ دورہ ایک چیلنج ہے لیکن یہ چیلنج  ہمیشہ اپنے کھیل کو بہتر بنانے  اور جیتنے میں معاون ثابت  ہوتا ہے۔

کیپٹن کا  کہنا تھا کہ  اگر ہم  ٹیسٹ میچوں  میں 350 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے تو ہماری جیت کے امکانات روشن ہوں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں