پاکستان کے ڈومیسٹک ٹی ۔ 20 میں 8 ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ

پکستان کرکٹ بورڈ ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات اٹھا رہا ہے

492747
پاکستان کے ڈومیسٹک ٹی ۔ 20 میں 8 ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں قومی ٹوئنٹی 20 میلہ پی ایس ایل کی طرز پر سجانے کا فیصلہ کرلیا گیا، رواں سال 8 ٹیمیں ٹورنا منٹ میں   حصہ لیں  گی۔۔

 گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی پاکستانی لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں چھٹی ٹیم کی شمولیت کیلیے راہ ہموار کرنے کی کوشش کرینگے، منگل کو ہونے والی میٹنگ میں فرنچائزز کو مالی طور پر نقصان نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی طرز پر پاکستان کپ ٹورنامنٹ کے فیصل آباد میں انعقاد سے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں، ایونٹ کے فائنل تک شائقین کی دلچسپی میں بتدریج اضافہ ہوتا گیا، ٹی وی پر بھی ناظرین کی  کافی توجہ حاصل ہوئی۔

اب پی ایس ایل کی طرز پر قومی ٹوئنٹی 20ٹورنامنٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا، رواں سال کے  ڈومیسٹک ٹورنا منٹ میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں شریک ہونگی۔

اجلاس میں ان تحفظات پر بھی غور کیا جائے گا،پی سی بی  ریجنل ٹیموں کو وسائل کے لحاظ سے بہتر بنانے کےلیے  مختلف طریقوں کی تلاش میں ہے۔

 



متعللقہ خبریں