اسٹیڈئیم میں عبادت کرنے والے مسلمان فٹبالروں کے لئے سزا

دنیا کے مقبول ترین کھیل کو دین اور سیاست سے پاک رکھنے کی ضرورت ہے، میں کسی کو عبادت کرنے سے منع نہیں کرتا لیکن  کھلاڑیوں کو یہ عبادت موزوں جگہ پر کرنا چاہیے

481871
اسٹیڈئیم میں عبادت کرنے والے مسلمان فٹبالروں کے لئے سزا

فرانس میں اسٹیڈئیم میں عبادت کرنے والے مسلمان فٹبالروں کے لئے سزا ۔۔۔

فرانسیسی  بحر روم کے ساحلوں پر فرانسیسی ریویارا کے نام سے پہچانے جانے والے علاقے میں فٹبال حکام  کی طرف سے لاگُو سیکیولر  قوانین  کے رُو سے اسٹیڈئیم میں عبادت کرنے والے فٹبالروں کو سزا دی گئی۔

BFMTV  چینل کی خبر کے مطابق ماہِ نومبر سے اب تک 10 دفعہ  سیکیولر قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور بعض فٹبالروں کو  دو دو میچوں کی سزا دی گئی ہے۔

سابقہ وزیر، دائیں بازو کے سیاست دان نائس بلدیہ کے مئیر  کرسٹئن ایسٹروسی نے کہا ہے کہ یہ قانون عوامی جگہوں کے سیکیولر اصول کی رہبری میں تیار کیا گیا ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے اور اسٹیڈئیم میں عبادت کرنے والے مسلمان فٹبالروں کو سزا دی جا سکے گی  اور ان کی ٹیموں کو فراہم کی جانے والی سرکاری امداد   بند کی جا سکے گی۔

فرانس فٹبال فیڈریشن کے 'ریویارا ' علاقے کے سربراہ ایرک بورغینی نے کہا ہے کہ فٹبالر ڈریسنگ رومز میں یا فٹبال گراونڈ  میں عبادت کرتے ہیں  جس کے مقابل ہم ردعمل ظاہر کرنے پر مجبور ہیں کیوں کہ یہ جمہوریہ فرانس کی سیکیولر روح کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے مقبول ترین کھیل کو دین اور سیاست سے پاک رکھنے کی ضرورت ہے، میں کسی کو عبادت کرنے سے منع نہیں کرتا لیکن  کھلاڑیوں کو یہ عبادت موزوں جگہ پر کرنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں