ایرجئیس ترکی کا " الپ"

بادلوں کا سینہ چاک کرنے والا ایرجئیس 3 ہزار 917 میٹر بلندی کے ساتھ علاقے کی اہم ترین علامت کی حیثیت رکھتا ہے

476998
ایرجئیس ترکی کا " الپ"

ایرجئیس اسکینگ سینٹر ترکی کا "کوہ الپ" ہے۔

بادلوں کا سینہ چاک کرنے والا ایرجئیس 3 ہزار 917 میٹر بلندی کے ساتھ علاقے کی اہم ترین علامت کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ پہاڑ ، موسم سرما کی کھیلوں اور سیاحتی مرکز پروجیکٹ کے سلسلے میں کی جانے والی 200 یورو   کی سرمایہ کاری کے نتیجے میں،  دنیا کے اہم ترین اسکینگ مراکز میں شامل ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

یہاں  5 پرانی اور ناکارہ میکانک تنصیبات کی جگہ  جدید ٹیکنالوجی کی حامل اور ہائی سکیورٹی والی 18 میکانک تنصیبات قائم کی گئی ہیں۔

تنصیبات کے رسوں کی بلندی پہلے صرف 7 ہزار 370 میٹر تھی لیکن نئے پروجیکٹ کے ساتھ اس بلندی کو تین گنا بڑھا کر 21 ہزار 300 میٹر کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں