پاک قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت روانہ

بھارت اور آئی سی سی کی طرف سے سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد قومی ٹیم جمعہ کو رات گئے لاہور ایئرپورٹ سے بذریعہ یو اے ای انڈیا کے شہر کولکتہ کیلئے روانہ ہوئی

449238
پاک قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت روانہ

حکومت پاکستان کی اجازت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ورلڈٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیے براستہ ابو ظہبی بھارت کے لیے روانہ ہوگئی ہے

بھارت اور آئی سی سی کی طرف سے سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد قومی ٹیم جمعہ کو رات گئے لاہور ایئرپورٹ سے بذریعہ یو اے ای انڈیا کے شہر کولکتہ کیلئے روانہ ہوئی۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان شاہد آفریدی، احمد شہزاد، محمد حفیظ، شرجیل خان، سرفراز احمد، عمر اکمل، شعیب ملک، عماد وسیم، خالد لطیف، انور علی، محمد نواز، وہاب ریاض، محمد عرفان، محمد عامر اور محمد سمیع شامل ہیں۔

یاد رہے بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو دھمکیاں ملنے کے بعد حکومت نے بھارت کی جانب سے سیکیورٹی کی ضمانت نہ ملنے تک ٹیم کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان اور بھارت کا 19 مارچ کو دھرم شالا میں ہونے والا میچ کولکتہ منتقل کیا گیا۔

بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی بھارتی سیکریٹری داخلہ سے ملا جس میں بھارت کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات میں ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دی۔



متعللقہ خبریں