پاکستان سپر لیگ کا میدان آج سے خلیج کے میدانوں میں سج رہا ہے

پاکستان کی پہلی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کا باقاعدہ آغاز آج اسلام آباد یونائیٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ سے ہوگا تاہم اس سے قبل ایک شاندار تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہے

427350
پاکستان سپر لیگ کا میدان آج سے خلیج کے میدانوں میں سج رہا ہے

آٹھ سال کے طویل اور صبر آزما انتظار کے بعد آخر کار پاکستان سپر لیگ کا میدان خلیج کے سب سے مشہورشہر میں سج گیا ہے۔

پاکستان کی پہلی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کا باقاعدہ آغاز آج اسلام آباد یونائیٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ سے ہوگا تاہم اس سے قبل ایک شاندار تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں گلوکارعلی ظفر اور سین پال پرفارم کریں گے جب کہ تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان سے بھی فنکاروں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ پشاور زلمی کی فرنچائز کی جانب سے آرمی پبلک اسکول کے طلبا اور اساتذہ پر مشتمل 140 رکنی وفد کو بھی دبئی لے جایا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے پہلی لیگ میں 5 ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 24 میچز کھیلیں جائیں گے جس کے لئے دبئی اور شارجہ کرکٹ گراؤنڈز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے نام سے ہونے والے اس ایونٹ میں پانچ ٹیمیں شریک ہیں جن میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر شامل ہیں، کراچی کنگز کی قیادت شعیب ملک کے سپرد ہے جب کہ پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی، لاہور قلندرز کی قیادت قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کے مصباح الحق اپنی اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔



متعللقہ خبریں