ورلڈ ٹی ۔ 20 2016 شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے

پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں نبرد آزما ہوں گے، جبکہ دو ٹیموں کا انتخابات پری کوالیفائنگ راونڈ سے کیا جا ئیگا

406619
ورلڈ ٹی ۔ 20 2016 شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ سال 8 مارچ تا 3 اپریل تک بھارت میں کھیلا جائے گا، ٹورنا منٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جب کہ 8 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شامل 8 ٹیمیں دو گروپوں میں تقسیم ہیں۔
گروپ اے میں جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا شامل ہیں جب کہ گروپ بی میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔
کوالیفائنگ گروپ اے میں بنگلہ دیش، ہالینڈ، آئرلینڈ اور عمان جب کہ گروپ بی میں زمبابوے، اسکاٹ لینڈ، ہانگ کانگ اور افغانستان کی ٹیمیں ہیں۔
پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 19 مارچ کو کھیلے گی۔
کوالیفائنگ گروپ میں کامیاب رہنے والی 2 ٹیمیں اے اور بی گروپ میں شامل ہو جائینگی۔
آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ کے تمام میچز بنگلور، چنائی، دھرماشالا، کولکتہ، موہالی، ممبئی، ناگ پور اور نئی دہلی میں کھیلے جائیں گے۔
سیمی فائنلز 30 اور 31 مارچ کو کھیلے جائینگے۔ میچزہوں گے تاہم آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کے پہنچنے کی صورت میں وہ میچ ممبئی کے بجائے نئی دہلی میں ہوگا۔
کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 کا باقاعدہ آغاز بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جو 15 مارچ کو ناگپور میں کھیلا جائے گا جب کہ پاکستان میزبان بھارت کے ساتھ 19 مارچ کو دھرماشالا میں ٹکرائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دفاعی چیمپئن سری لنکن ٹیم 17 مارچ کو کولکتہ میں کوالیفائنگ ٹیم سے ایونٹ کا پہلا میچ کھیلے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں