پاکستان بمقابلہ برطانیہ

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں برطانیہ نے پاکستان کو 287 رنز کا ہدف دیا ہے

416693
پاکستان  بمقابلہ برطانیہ

دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرزالیکس ہیل اور جیسن روئے نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور دونوں بلے باز 15 اوورز میں 82 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے کریز پر موجود ہیں۔
قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اورمایہ ناز آل راؤنڈر یونس خان کی جگہ محمد رضوان اور بلال آصف کی جگہ ٹیم میں افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے جب کہ افتخار احمد کا یہ ڈیبیو میچ ہے۔ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان اظہرعلی، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابراعظم، سرفراز احمد، وہاب ریاض، انورعلی، یاسرشاہ اور محمد عرفان شامل ہیں۔

پاکستان نے  اپنی اننگز کا آغاز انتہائی برے طریقے سے کیا اور محض دس کے مجموعے پر اس کی دو وکٹیں  گر چکی ہیں


ٹیگز:

متعللقہ خبریں