پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی

بلال آصف کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی

387854
پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی

تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو سات وکٹ سے شکست دیکر سیریز دو ایک سے جیت لی۔
بلال آصف کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔
زخمی اظہر علی کی جگہ قیادت کے فرائض انجام دینے والے سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت نہ ہوا اور زمبابوین اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 89 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔
پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور بلال آصف نے اننگز کا آغاز کیا پاکستان کے پہلے آوٹ ہونیوالے کھلاڑی بلال آصف تھے جو 38 رنز بنا کر نیمبو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کو دوسرا نقصان محمد حفیظ کی صورت میں 74 رنز کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا۔ محمد حفیظ 13 رنز بنا کر پیناینگارا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ 104 کے اسکور پر احمد شہزاد کی صورت پاکستان تیسری وکٹ گری۔ احمد شہزاد نے اسکور بورڈ میں 32 رنز کا اضافہ کر سکے۔
اس سے قبل زمبابوے کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.5 اوورز میں 161 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔
زمبابوے کی جانب سے رچمنڈ نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 67 اور چبھابھا نے پانچ چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ اور عماد وسیم نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز امد شہزاد اور بلال آصف نے ٹیم کو 58 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، بلال آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جو 38 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
محمد حفیظ کی ناکامیوں کا سلسلہ برقرار رہا اور وہ 13 رنز بنانے کے بعد پنیانگرا کی وکٹ بنے۔
احمد شہزاد اور اسد شفیق نے اسکور کو 104 تک پہنچایا لیکن اسی موقع پر اوپنر کی 32 رنز کی سست رفتار اننگ اختتام کو پہنچی۔
اس کے بعد شعیب ملک اور اسد نے مزید کوئی اور وکٹ نہ گرنے اور پاکستان کو ہدف تک رسائی دلا کر سات وکٹ کی فتح سے ہمکنار کرانے کے ساتھ ساتھ سیریز بھی اپنے نام کر لی۔
بلال آصف کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں