وومن والی بال:ترکی آج جرمنی کے ساتھ کوارٹر فائنل کھیلے گا

ترکی اور جرمنی کے درمیان کوارٹر فائنل آج ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے بیلجیئم کے شہر اینٹ ورپ میں کھیلا جائے گا

385888
وومن والی بال:ترکی آج جرمنی کے ساتھ کوارٹر فائنل کھیلے گا

خواتین والی بال چیمپیئن شپ کا انعقاد ہالینڈ اور بیلجیئم کی طرف سے مشترکہ طور پر ہو رہا ہے جس میں ہنگری کے ساتھ ایک پلے آف میچ میں جرمنی نے اُسے صفر کے مقابلے میں تین سیٹس سے ہرا دیا ۔
یاد رہے کہ ترکی اور جرمنی کے درمیان کوارٹر فائنل آج ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے بیلجیئم کے شہر اینٹ ورپ میں کھیلا جائے گا۔
کوارٹر فائنلز کے دیگر مقابلوں میں سربیا کا مقابلہ بیلجیئم سے ،ہالینڈ کا پولینڈ سے جبکہ روس کا اٹلی سے ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں