اسپین میں ریلی کے موقع پر حادثہ

ریلی کے موقع پر موڑ کاٹتے ہوئے ایک گاڑی کے تماشائیوں پر چڑھ دوڑنے کی وجہ سے 6 افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔ ملک کے شمال مشرق میں کرونا شہر میں ہونے والے اس حادثے کے بعد تماشائیوں کی گیلریوں میں افرا تفری دیکھی گئی

375183
اسپین میں ریلی کے موقع پر حادثہ

اسپین میں ریلی کے موقع پر حادثہ۔
ریلی کے موقع پر موڑ کاٹتے ہوئے ایک گاڑی کے تماشائیوں پر چڑھ دوڑنے کی وجہ سے 6 افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔
ملک کے شمال مشرق میں کرونا شہر میں ہونے والے اس حادثے کے بعد تماشائیوں کی گیلریوں میں افرا تفری دیکھی گئی۔
دریں اثنا ہلاک ہونے والوں میں چار خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو علاج معالجےکی غرض سے ہسپتال داخل کرلیا گیا ہے۔
کاروں کی اس ریس جس میں 130 گاڑیاں حصہ لے رہی تھیں اس حادثے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں