یو ایس اوپن ٹینس کاآغاز،سریناویلیمزنے گانے سےلوگوں کے دل جیت لیے
سرینا ویلیمز نے آئندہ پیر سے شروع ہونے والے یو ایس اوپن ٹینس کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں گانا گا کر مداحوں کے دل جیت لئے ہیں
371060
سرینا ویلیمزجہاں ٹینس کی دنیا پر راج کر رہی ہیں وہیں وہ گاہے بگاہے اپنے گانے کا شوق بھی پورا کر لیتی ہیں ان کے اس شوق سے انہیں خود کو تو تسکین ملتی ہی ہے ساتھ ساتھ ان کے کروڑوں مداح بھی لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ سرینا ویلیمز نے آئندہ پیر سے شروع ہونے والے یو ایس اوپن ٹینس کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں گانا گا کر مداحوں کے دل جیت لئے ہیں ۔ ٹینس کی ورلڈ نمبر ون کھلاڑی سرینا ویلیمز مائیک ہاتھوں میں تھامے سفید قمیض اور بلیک سکرٹ میں سٹیج پر نمودار ہوئی تو شرکاءکے چہرے کھِل اُٹھے۔سرینا ویلیمز نے اس موقع پر ” انڈر دا سی“ گانا گایاجس پر شرکاءجھوم اُٹھے۔ انہوں نے گذشتہ سال ”ڈائمنڈز آر گرلز بیسٹ فرینڈ “بھی گایا تھا