پاکستان نے ناممکن کو ممکن بنا کر دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی جیت لیا

سنسنی خیز مقابلہ پقاکستان نے جیت لیا۔ پاکستان کی جیت میں انور علی اور عماد وسیم کی شراکت داری نے اہم کردار ادا کیا

311128
پاکستان نے ناممکن کو ممکن بنا کر دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی جیت لیا

پاکستان کی جیت میں انور علی اور عماد وسیم کی شراکت داری نے اہم کردار ادا کیا۔
آخری اور میں سری لنکا کو جیت کے لیے ایک وکٹ جبکہ پاکستان کو چھ رنز درکار تھے۔

کولمبو کے پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور مختار احمد نے اننگز کا آغاز کیا تاہم بیٹنگ لائن آج شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی مختار احمد 4، احمد شہزاد 7، محمد حفیظ 11 ، عمر اکمل 4 اور شعیب ملک 8 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تاہم کپتان شاہد آفریدی نے 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 22 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک، عمر اکمل اور احمد شہزاد نے 46، 46 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے پریرا نے دو جبکہ میتھیوز، مالنگا اور فرنینڈو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے پاکستان نے سری لنکا کو پانچ میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز میں تین دو سے شکست دی تھی۔

س سے قبل سری لنکن کپتان لیستھ ملنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،کشال پریرا اور دلکارتنے دلشان نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم دلشان تیسرے اوور میں 10 اور پریرا چوتھے اوور میں 19 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے، ڈی سلوا 14 رنز بنا کر آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ شہان جے سوریا 40 اور کپوگیدرا 48 رنز بنا کر نمایاں رہے اور سری وردنے نے آج بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری لمحات میں 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 2 جب کہ سہیل تنویر، شاہد آفریدی ، انور علی اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں