آخر کار یونس خان نے پاکستان کو سہارا دے ہی دیا

سری لنکا میں کحیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز مایہ ناز بلے باز یونس خان اور نئے

334882
آخر کار یونس خان  نے پاکستان کو سہارا دے ہی دیا

پاکستان سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کے قریب بڑھتا جا رہا ہے۔
میچ کے چوتھے دن سری لنکا نے 228 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے اننگ شروع کی تو دنیش چندیمل اور اینجلو میتھیوز وکٹ پر موجود تھے۔
دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے چھٹی وکٹ کیلئے 117 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کیا۔
اس موقع پر کپتان مصباح الحق عمران خان کو باؤلنگ کیلئے لائے جنہوں نے چند ہی اوورز میں سری لنکن بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا۔انہوں نے آخری پانچ وکٹیں لیں۔ جبکہ یاسر شاہ اور راحت علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
پہلی اننگ میں 64 رنز کی برتری کے سبب سری لنکا نے پاکستان کو میچ میں جیت کیلئے 377 رنز کا ہدف دیا۔ لیکن حسب معمول اننگز کا آغاز ڈرامائی طریقے سے ہوا 13 کے مجموعے تک پہنچتے پہنچتے احمد شہزاد اور اظہر علی اپنی وکٹیں گنوا چکے تھے۔
اس موقع پر تجربہ کار یونس خان اور شان مسعود کریز پر یکجا ہوئے اور اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔
دونوں کھلاڑیوں نے سری لنکن باؤلرز کا ڈٹ کر سامنا کیا اور تیسری وکٹ کیلئے 217 رنز کی شراکت داری قائم کر کے پاکستان کا میچ میں پلہ بھاری کر دیا۔
پاکستان کی جانب سے نوجان شان مسعود نے اپنے کیریئر کی پہلی جبکہ یونس خان نے اپنے کیریئر کی 30ویں سنچری بنائی۔
پاکستان کو ٹیسٹ میچ اور سیریز جیتنے کیلئے محض 147 رنز درکار جبکہ اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں