تیسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے 272 رنز بنا لیے

دوسرتے ٹیسٹ میچ کے بر عکس پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی

331185
تیسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے 272 رنز بنا  لیے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہو گیا ہے ، میزبان سری لنکا نے کھیل کے پہلے روز کے اختتام تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنالئے۔
سری لنکا کے پالی کیلے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپننگ بلے باز ڈیموتھ کرارتنے کے 130 رنز کی بدولت سری لنکا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر پہلے دن کے اختتام تک 272 رنز بنا لئے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ ایک بار پھر کامیاب ترین باولر ثابت ہوئے اور انہوں نے 4، راحت علی اور اظہر علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پالی کیلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ وہاب ریاض، جنید خان، محمد حفیظ اور ذوالفقاربابر کی جگہ شان مسعود، عمران خان، احسان عادل اور راحت علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں