پاکستان نے سری لنکا کو گال ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی

سری لنکا نے یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث پاکستان کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ گرین شرٹس نے بغیر کسی نقصان حاصل کر لیا۔ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی

312442
پاکستان نے سری لنکا کو گال ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
سری لنکا نے یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث پاکستان کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ گرین شرٹس نے بغیر کسی نقصان حاصل کر لیا۔
اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
سری لنکا کے گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز یاسر شاہ نے اپنی تباہ کن بولنگ کی بدولت میچ کا نقشہ بدل دیا اور بے بس سری لنکن بلے بازبڑا اسکور بنانے میں ناکام رہے جب کہ پوری ٹیم 206 رنز پر پویلین لوٹ گئی
کھیل کے پانچویں روز میزبان ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز63 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو ڈیمو کرارتنے 36 اور دلرووان پریرا صفر رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ قومی ٹیم کو میچ کے شروع میں ہی پریرا کی شکل میں کامیابی ملی جو بغیر کوئی رنز بنائے یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے اور مہمان ٹیم کا اسکور 132 رنز تک پہنچا تو لھیرو تھرمانے 44 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کھانے کے وقفے کے بعد سری لنکا کا مجموعی اسکور 144 تک پہنچا تو کپتان انجیلو میتیھوز یاسر شاہ کا شکار بن گئے، کریز پر جم کر کھیلنے والے اوپننگ بلے باز ڈیمو کورارتنے 79 رنز بنا کر میدان بدرہوئے جب کہ کتھرووان ویتھاناگے ایک، پرساد 2 جب کہ رنگنا ہیراتھ ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اس طرح پاکستان کو میچ میں کامیابی کیلئے صرف 90 رنز کا ہدف ملا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے 46 رنز ، احمد شہزاد نے 43 رنز بنائے ،یاسر شاہ کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں