پاکستان نے آخر کار 417 رنز بنا  ہی لیے

گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹاپ آرڈر بیٹسمین ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے تو مڈل آرڈر نے تمام تر ذمہ داری اپنے کندھوں پر لیتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے بچایا

311740
پاکستان نے آخر کار 417 رنز بنا  ہی لیے

سری لنکا میں پاکستان اور میزبان ٹیم کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ گال میں کھیلا جا رہا ہے، ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ میں دو وکٹوں کے نقصان پر 63 رنز بنائے ہیں ۔ جبکہ اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 54 رنز درکار ہیں۔
سری لنکا کے گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روزپاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں اسد شفیق، سرفراز احمد اور بعد ذوالفقار علی بابرکی شاندار بیٹنگ کی بدولت 417 رنز بنائے ۔جس کے جواب میں میزبان سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 63 رنز بنالئے۔
اس سے قبل چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز118 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔ سرفراز احمد اوراسد شفیق نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ پر 139 رنز جوڑے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 235 تک پہنچا تو سرفراز احمد 96 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد وہاب ریاض اور یاسر شاہ اسد شفیق کے ساتھ کریز پر زیادہ دیر اسکور کو آگے نہ بڑھا سکے اور دونوں کھلاڑی بالترتیب 14 اور 23 رنز بناکر چلتے بنے۔
اسد شفیق کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے میزبان ٹیم کی بولنگ لائن کو پریشان کئے رکھا اور انہوں نے نویں وکٹ پر ذوالفقار بابرکے ساتھ 101 رنز جوڑے جس میں ذوالفقاربابرکی ٹیسٹ کیرئیر کی واحد نصف سنچری بھی شامل ہے جو 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ اسد شفیق 131 رنز بنانے کے بعدکیچ آوٹ ہوئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں