والی بال کےخواتین کے مقابلوں میں ترکی کی ٹیم نے بلجیم کو ہرا دیا

یورپین گیمز باکو 2015 میں ترکی کی نمائندگی کرنے والی ترکی کی خواتین کی والی بال ٹیم نے بلجیم کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹس ہرا دیا ہے۔ کرسٹل ہال میں کھلیے جانے والے اور ایک گھنٹہ 16 منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں ترکی کی خواتین کی والی بال ٹیم نے پہلا سیٹ سولہ کے مقابلے میں 25، دوسرا سیٹ 15 کے مقابلے میں 25 اور تیسرا سیٹ 18 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے جیت لیا ہے

309074
والی بال کےخواتین کے مقابلوں میں ترکی کی ٹیم نے بلجیم کو ہرا دیا

والی بال کےخواتین کے مقابلوں میں ترکی کی ٹیم نے بلجیم کو ہرا دیا ہے۔
یورپین گیمز باکو 2015 میں ترکی کی نمائندگی کرنے والی ترکی کی خواتین کی والی بال ٹیم نے بلجیم کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹس ہرا دیا ہے۔
کرسٹل ہال میں کھلیے جانے والے اور ایک گھنٹہ 16 منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں ترکی کی خواتین کی والی بال ٹیم نے پہلا سیٹ سولہ کے مقابلے میں 25، دوسرا سیٹ 15 کے مقابلے میں 25 اور تیسرا سیٹ 18 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے جیت لیا ہے۔
ترکی کی خواتین کی والی بال ٹیم اپنا پہلا میچ پولینڈ سے ہار گئی تھی جبکہ دوسرا میچ دو کے مقابلے میں تین سیٹ سے اٹلی سے جیت گئی تھی۔
ترکی اپنا اگلا میچ 19 جون کو رومانیہ کے خلاف کھیلے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں