باکو میں پہلی یورپین گیمز کا افتتاح

پہلی یورپین گیمز کا آغاز کل شام باکو قومی اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک پر احتشام تقریب سے ہوا۔ شہر بھر میں آتش بازی کی گئی

303187
باکو میں پہلی یورپین گیمز کا افتتاح

پہلی یورپین گیمز کا باکو میں افتتاح ہو گیا ہے۔
ستر دنوں تک جاری رہنے والی گیمز میں 50 ملکوں کے 6 ہزار کھلاڑی حصے لے رہے ہیں۔
پہلی یورپین گیمز کا آغاز کل شام باکو قومی اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک پر احتشام تقریب سے ہوا۔ شہر بھر میں آتش بازی کی گئی۔ آذربائیجان کی تاریخی، ثقافتی اور فنونی اقدار کو پیش پیش رکھے جانے والے اس شو میں یورپ کی کئی ایک سرکاری و کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
صدر آذربائیجان الہام علی یف اور کھیلوں کی کمیٹی کی صدارت کو سنبھالنے والے فرسٹ لیڈی ڈاکٹر مہربان علی یف کی طرف سے مہمانوں کاخیر مقدم کیے جانے والی اس تقریب کو دنیا بھر میں براہ راست دکھایا گیا۔
باکو میں منعقدہ اس تقریب میں ترک صدر ایردوان سمیت کئی ملکوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں