پاکستان نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو شکست دے دی

پاکستان نے پہلے ون ڈ ے میں زمبابوے کو 41 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے جب کہ شاندارسینچری اسکور کرنے پر شعیب ملک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

290265
پاکستان نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو شکست دے دی

پاکستان نے پہلے ون ڈ ے میں زمبابوے کو 41 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے جب کہ شاندارسینچری اسکور کرنے پر شعیب ملک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بلے باز نے اسے درست ثابت کردکھاتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنائے۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بلے باز نے اسے درست ثابت کردکھاتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنائے۔ اوپننگ بلے بازمحمد حفیظ اورکپتان اظہرعلی کے درمیان 170 اور شعیب ملک اور حارث سہیل نے 201 رنز کی شراکت قائم کرکے ہوم گراؤنڈ پر کسی بھی غیرملکی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ مجموعی اسکور بنانے کا بھی ریکارڈ قائم کردیا۔
وہاب ریاض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ٹاپ باؤلر رہے۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 112، حارث سہیل 89، محمد حفیظ 86 جبکہ کپتان اظہر علی نے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے زمبابوے کو 376 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ دیا تھا۔
ایلٹن چگمبرا نے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 117 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ تاہم ان کی سینچری بھی ان کی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ زمبابوے کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنا سکی۔ پاکستان نے یہ میچ 41 رنز سے جیت لیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں