ترک ٹیم ایجزاجے باشے یورپی چمپین

یورپی والی بال چمپین شپ برائے خواتین میں ترک ٹیم ایجزاجے باشے نے فائنل میں اطلوی ٹیم یاما مائے کو شکست دیتے ہوئے یورپی چمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے

227828
ترک ٹیم ایجزاجے باشے یورپی چمپین

والی بال دینز بینک خواتین چمپین شپ کے چہار رکنی فائنل میچ میں اطالوی حریف ٹیم یونندو ے یاما مائے کو 3۔0 کے اسکور شکست دینے والی ترک ٹیم ایجزاچے باشے نے یورپی چمپین بننے کا عزاز حاصل کر لیا ہے۔
میچ کے خاتمے پر ترک ٹیم اور ٹیکنکل اسٹاف کی خوشی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔
پولینڈ میں چیمک ٹیم کی میزبانی میں دو روز تک جاری رہنے والے میچوں کے اختتام پر میڈل تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس ٹورنا منٹ میں تیسرے نمبر پر آنے والی واقف بینک کی ٹیم نے بھی مجموعی طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
صدر رجب طیب ایردوان نے ایجزاجے باشے کے یورپی چمپین بننے پر کلب کے صدر رحمی فاروق کو تہنیتی ٹیلی گراف پیغام بھیجا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں