نیو زی لینڈ نے بنگلہ دیش کو بھی شکست دے دی

نیو زی لینڈ نے اپنے گروپ کے تمام کے تمام 6 میچ جیتتے ہوئے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے اور یہ اسوقت ورلڈ کپ کی سب سے فیورٹ ٹیم دکھائی دے رہی ہے

262216
نیو زی لینڈ  نے بنگلہ دیش کو بھی شکست دے دی

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 37ویں گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلا دیش کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے، بنگلادیش کی جانب سے محمود اللہ نے ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری سنچری اسکور کی اور شاندار 128 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، سومیا سرکار نے 51 جب کہ شبیر حسین نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور کورے اینڈرسن نے 2،2 جب کہ ڈینئل ویٹوری اور گرانٹ ایلیٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے 289 رنز کا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد 49ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، اوپنر مارٹن گپٹل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 گیندوں میں 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ روس ٹیلر 56 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان برینڈن میک کولم 8، کین ولیمسن ایک، گرانٹ ایلیٹ 39، کورے اینڈرسن 39 اور لوک رونکی 9 بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بنگلادیش کے شکیب الحسن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کیوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ناصر حسین نے 2 جب کہ روبیل حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بہترین بلے بازی پر مارٹن گپٹل کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں