پاکستان نے اللہ اللہ کرکے آخر کارپہلا میچ جیت لیا

گیارہویں کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان، زمبابوے کو 20 رنز سے شکست دے کر اس ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔  ویاب ریاض کی شاندار کارکردگی، مین آف دی میچ قرار پائے

242809
پاکستان نے اللہ اللہ کرکے آخر کارپہلا میچ جیت لیا

پاکستان نے اللہ اللہ کرکے آخر کار میچ جیت لیا۔
پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 236 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان نے50اوورز میں سات وکٹ پر 235رنز بنائے۔آسٹریلوی شہر برسبین میں کرکٹ کے 11ویں عالمی کپ کے پول بی کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔
گرین شرٹس کی جانب سے کپتان مصباح الحق اور وہاب ریاض نے بالترتیب سب سے زیادہ 73 اور 54 رنز اسکور کئے جب کہ 2 کھلاڑی اپنا کھاتا کھولے بغیر اور ایک بلے باز ایک رن ہی بنا سکا۔ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے بعد کپتان مصباح الحق اورحارث سہیل محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے رہے اور دونوں بلے بازوں نے شارٹس کھیلنے کے بجائے گیندیں روکنے کو ترجیح دی، تیسری وکٹ کی شراکت میں دونوں بلے بازوں نے 54 رنز جوڑے جس کے بعد حارث سہیل 27 رنز بنانے کے بعد سکندر رضا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔


پاکستانی بیٹنگ اس میچ میں ایک بار پھر ناکام رہی اور زمبابوے جیسی نسبتاً کمزور ٹیم کے سامنے شدید مشکلات کا شکار نظر آئی۔مصباح الحق کے سوا کسی پاکستانی بلے باز نے بھی وکٹ پر ٹھہر کر ٹیم کو مشکل سے نکالنے کی کوشش نہیں کی اور آخر میں وہاب ریاض کی جارحانہ اننگز کی بدولت ہی پاکستان سات وکٹوں پر 236 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکا۔وہاب نے 46 گیندوں پر 54 رنز کی انتہائی اہم اننگز کھیلی۔کپتان مصباح الحق نے سست روی سے بلے بازی کی اور 46ویں اوور 121 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آوٹ ہوئے

یہ ایک روزہ کرکٹ میں ان کی 40ویں نصف سنچری تھی۔پاکستانی اوپنرز ایک بار پھر ٹیم کو اچھا آغاز نہ دے سکے۔پاکستان نے اپنے ابتدائی دس اوورز میں صرف 14 رنز بنائے جو سنہ 2001 کے بعد کسی میچ میں ابتدائی دس اوورز میں پاکستان کا دوسرا کم سے کم سکور ہے۔زمبابوے کی جانب سے چتارا تین اور شان ولیمز دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں بولر رہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں