پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے ہاتھوں شکست

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے۔ حارث سہیل کے ناقابل شکست 85 رنز نے تین وکٹوں کی جیت پر مہرتصدیق ثبت کی

141411
پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے ہاتھوں شکست

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
شاہد آفریدی کی جوش کے بجائے ہوش والی بیٹنگ اور حارث سہیل کی خاموش مگر انتہائی ذمہ دارانہ اننگز نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کی لاج رکھ لی۔
دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر کیویز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو کیویز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر روس ٹیلر کی شاندار سنچری کی بدولت 246 رنز بنائے۔
دبئی کے اس پہلے ون ڈے میں بھی ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کی مایوس کن کارکردگی نے شکست کا پورا پورا سامان کرلیا تھا لیکن شاہد آفریدی اور حارث سہیل کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 110 رنز کی شراکت نے پانچ مسلسل ناکامیوں کے بعد پاکستانی ٹیم کو پہلی جیت سے ہمکنار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
آفریدی 61 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کو 13 گیندوں پر اتنے ہی رنز درکار تھے۔ حارث سہیل کے ناقابل شکست 85 رنز نے تین وکٹوں کی جیت پر مہرتصدیق ثبت کی تو تین ہی گیندیں باقی بچی تھیں۔
پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 3، وہاب ریاض نے 2 اور شاہد آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی جب کہ صحت یاب ہوکر واپس آنے والے عمر گل کوئی شکار نہ کر سکے۔
پاکستان نے 247 رنز کا مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو ایک بار پھر اوپنرز بڑی شراکت کرنے میں ناکام رہے اور آدھی ٹیم 86 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکی تھی تاہم پھر حارث سہیل اور شاہد آفریدی نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا، حارث سہیل نے ایک روزہ میچوں میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی اور ناقابل شکست 85 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شاہد آفریدی نے بھی 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ 6، احمد شہزاد 28، اسد شفیق 5، یونس خان 4، کپتان مصباح الحق 13 اور سرفراز احمد 26 رنز بناسکے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں