یونس خان فخرِ پاکستان

ممتاز کرکٹر یونس خان نے دوبئی میں آسڑیلیا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈبل سینچری بناتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے

176638
یونس خان فخرِ پاکستان

متحدہ عرب امارات میں جاری پاک۔ آسڑیلیا ٹیسٹ کرکٹ سیریز میں پہلے ٹیسٹ میچ میں بھرپور کامیابی کے بعدپاکستانی مایہ ناز بلے باز یونس خان نے دوسرے میچ میں بھی نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔
دبئی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے روز یونس خان نے ڈبل سینچری مکمل کر کے جہاں اپنے 8 ہزار رنز مکمل کئے وہیں ٹیسٹ کرکٹ میں 8 ہزار رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے،اس سے قبل جاوید میانداد 124 ٹیسٹ میچز میں 8 ہزار 832 رنز بنائے جبکہ انضمام الحق 119 میچز میں 8 ہزار 829 رنز بناچکے ہیں۔
علاوہ ازیں یونس خان 89 سال کے طویل عرصے بعد بعد آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تیسری سنچری اسکور کرنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یہی نہیں مایہ ناز بلے باز 27 سنچریاں بنا ڈالی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے جبکہ اس سے قبل سابق کپتان انضمام الحق کو یہ اعزاز حاصل تھا۔
دبئی ٹیسٹ میں یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری بھی بنائی اور مجموعی طور پر92 ٹیسٹ میچز میں وہ 52.47 کی اوسط سے 8 ہزار کا سنگ میل بھی عبور کرنے میں کامیاب ہوئے جس میں 27 سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں