ترک قومی ٹیم  شکست سے دو چار

2016 یورپی فٹ بال چمپین شپ کے کوالیفائنگ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ترک ٹیم کو اب اپنا تیسرا میچ ہر صورت میں جیتنا ہو گا

152885
ترک قومی ٹیم  شکست سے دو چار

2016 یورپی فٹ بال چمپین شپ کے کوالیفائنگ گروپ اے میں ترکی کی قومی ٹیم جمہوریہ چیک سے 1 کے مقابلے میں 2 گولوں سے شکست کھا گئی۔
استنبول میں کھیلے گئے میچ میں ترک قومی ٹیم نے میچ کا آغاز جارحانہ اور بڑے شاندار طریقے سے کیا اور آٹھویں منٹ میں ہی گول کرتے ہوئے برتری حاصل کر لی۔ لیکن 15 پندرہویں منٹ میں جمہوریہ چیک نے گول کرتے ہوئے یہ برتری ختم کر دی ۔ دوسرے ہاف میں مہمان ٹیم نے مزید ایک گول کرتے ہوئے یہ میچ جیت لیا۔ اس نتیجے کے بعد ترکی اپنے گروپ میں صفر پوائنٹس کا حامل واحد ملک ہے۔
قومی ٹیم گروپ کا تیسرا میچ 13 اکتوبر بروز سوموار لاٹویا سے کھیلے گی یہ میچ لاٹویا کے ہوم گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں