عالمی کپ، پہلے دو سیمی فائنلسٹ کا تعین
برازیل اور جرمنی اپنی خریف ٹیموں کو شکست دیتے ہوئے سیمی فائنلز تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں
فٹ بال کے عالمی کپ کے کوارٹر فائنلز کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
اس ضمن میں دو میچ کھیلے گئے۔
پہلا میچ فرانس اور جرمنی کے درمیان کھیلا گیا۔ جو کہ ایک۔صفر کے اسکور کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
اس طرح جرمنی واحد گول کے ساتھ سیمی فائنلز میں پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔
دن کا دوسرا میچ میزبان ٹیم برازیل اور ٹورنا منٹ کی دوسرے بڑی مضبوط ٹیم کولمبیا کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں برازیل میں پہلے دس منٹ میں ہی پنلٹی کارنر سے گول کرتے ہوئے میچ کی گرفت اپنے ہاتھ میں کر لی۔
دوسرے ہاف میں برازیل کی طرف سے ڈیوی گویزا نے فری کک سے انتہائی شاندار گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی۔
لیکن کولمبیا بھی اتنی جلدی ہار ماننے والا نہیں تھا ا س نے پنلٹی سے گول کر ہی دیا۔ جس کے بعد میچ کے آخری لمحات تک کولمبیا نے برازیلی گول پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن ان میں سے کوئی بھی گول کے ساتھ نکتہ پذیر نہ ہو سکا۔ اس طرح یہ میچ برازیل کی دو ۔ ایک کی برتری کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچا۔
اب سیمی فائنل میں جرمنی اور برازیل کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
متعللقہ خبریں
ٹرکش زراعت فت بال کپ بیکشتاش کے نام
بیشکتاش کلب نے 62 ویں زراعت ٹرکش کپ کے فائنل میں ترابزون سپور کو 3-2 سے شکست دے کر کپ اپنے نام کیا