عالمی کپ، برازیل اور کولمبیا کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے

عالمی کپ کے دوسرے مرحلے کے میچوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، پہلے دو میچوں میں برازیل اور کولمبیا نے اپنے خریفوں کو شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنلز تک پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے

110448
عالمی کپ، برازیل اور کولمبیا کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے

فیفا 2014 عالمی کپ کے دوسرے مرحلے کے میچوں کا آغاز ہیجان کن انداز میں ہوا ہے۔
پہلا میچ برازیل اور چلی کے درمیان کھیلا گیا جو کہ ایک ۔ ایک گول سے برابر رہا۔ اضافی وقت میں بھی یہ اسکور برقرار رہنے سے پنلٹیوں کے ساتھ اس میچ کو فیصلہ کن بنایا گیا۔برازیل نے یہ میچ تین۔دو کے اسکور سے جیتتے ہوئے کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
دوسرا میچ یوروگوائے اور کولمبیا کے درمیان کھیلا گیا۔ جسے کولمبیا نے باآسانی دو گول کرتے ہوئے جیت لیا۔ یوروگوائے گروپ میچوں کے بر عکس اس میچ میں اپنے خریف کے سامنے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکتے ہوئے عالمی کپ کو خیر آباد کہنے والا دوسرا ملک ثابت ہوا ہے۔
پہلے کوارٹر فائنلز کی خریف ٹیمیں کولمبیا اور برازیل ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں