عالمی فٹ بال کپ: یوروگوائے نے انگلستان کو ہرا دیا

برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں یوروگوائے نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دے دی

100918
 عالمی فٹ بال کپ:  یوروگوائے نے انگلستان کو ہرا دیا

برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں یوروگوائے نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دے دی۔
کھیل کا پہلا گول یوروگوائے کے لوئس سواریز نے کاوانی کے پاس پر 39 ویں منٹ میں کیا۔
اس کے بعد انگلینڈ نے اپنے کھیل کو بہتر بناتے ہوئے مخالف ٹیم پر متعدد حملے کیے تاہم یوروگوائے کا دفاع انہیں روکنے میں کامیاب رہا۔
شکست کے بعد انگلینڈ کا اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
دیگر میچ میں کولمبیا نے آئیوری کوسٹ کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دے دی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں