فیفا ورلڈ کپ: دفاعی چیمپیئن اسپین ٹورنامنٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں چلی نے دفاعی چیمپئن اسپین کو صفر کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دے کر اس ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے

99984
فیفا ورلڈ کپ: دفاعی چیمپیئن اسپین ٹورنامنٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں چلی نے دفاعی چیمپئن اسپین کو صفر کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دے کر اس ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔
ہسپانوی فٹ بال ٹیم نے اس صورت حال کو مایوس کن قرار دیا ہے۔
گزشتہ چھ سالوں سے فٹ بال کی دنیا پر راج کرنے والی ہسپانوی ٹیم گزشتہ روز ریو ڈی جنیرو میں کھیلے گئے گروپ بی کے ایک میچ میں لاطینی امریکی ملک چلی سے بری طرح شکست سے دوچار ہوئی۔ اگرچہ اس میچ میں اسپین کے کھلاڑیوں نے کئی حملے کیے تاہم کوئی بھی موقع گول میں تبدیل نہ ہو سکا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں