کیسری: اُوئی غور یوتھ انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ شروع ہو گیا

کل ترکی کے ضلع کیسری میں عالمی اُوئی غور یوتھ انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہو گیا

95533
کیسری: اُوئی غور یوتھ انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ شروع ہو گیا

کل ترکی کے ضلع کیسری میں عالمی اُوئی غور یوتھ انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوا۔
مہتر بینڈ کے مظاہرے اور ترکی کےقومی ترانے کے بعد جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے کیسری کے اسمبلی ممبر عصمت تانر نے افتتاحی خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کے قریبی تعاون کے ساتھ منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں 9 مختلف ممالک سے آنے والے اُوئی غور باشندوں کی کیسری میں میزبانی کرنے پر ہم فخر محسوس کر رہے ہیں۔
کیسری میٹروپولیٹن بلدیہ کے اسپورٹس کے ڈائریکٹر جنرل علی اُستُن ایل نے اپنے خطاب میں اُوئی غور باشندوں کے بین الاقوامی پلیٹ فورم پر اپنی موجودگی کو محسوس کروانے کے لئے اور باہمی اتحاد و اخوّت کے لئے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔
عالمی اُوئی غور یوتھ انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے A گروپ میں قزاقستان، ترکی، کرغستان اور امریکہ جبکہ B گروپ میں جرمنی، سویڈن، ہالینڈ ، ناروے اور بیلجئیم شامل ہیں۔
کل افتتاحی تقریب سے پہلے اور بعد میں کھیلے جانے والے میچوں میں قزاقستان اُوئی غور ٹیم نے امریکہ کو صفر کے مقابلے میں 4 گولوں سے اور کرغستان اُوئی غور ٹیم نے ترکی کو صفر کے مقابلے میں 3 گولوں سے شکست دے دی تھی۔
ہالینڈ اُوئی غور ٹیم نے سویڈن کو 1۔7 سے اور جرمنی اُوئی غور ٹیم نے ناروے کو 0۔4 سے شکست دے دی۔
ٹورنامنٹ 18 جون کو ختم ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں