پاکستان: ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کے لئے نااہل

پہلے سے ہی مسائل کی شکار پاکستان ہاکی ٹیم کے لئے ورلڈ کپ کے لئے نااہلی ایک نئی گراوٹ ہے: قاسم خان

80453
پاکستان: ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کے لئے نااہل

پاکستان کے سابقہ ہاکی ورلڈ کپ ہولڈر قاسم خان نے کہا ہے کہ حالیہ سالوں میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نااہلی کی وجہ سے پہلے سے ہی مسائل کی شکار پاکستان ہاکی ٹیم کے لئے ورلڈ کپ کے لئے نااہلی ایک نئی گراوٹ ہے ۔
قاسم خان نے کہا کہ ہالینڈ میں متوقع ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے متعدد کوالیفائنگ راؤنڈز میں بہتر درجے کی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے اور اس ناکامی کی وجہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کمزور پلاننگ ہے۔
سابقہ انٹرنیشنل کھلاڑی قاسم خان نے کہاکہ پاکستانی ٹیم ساڑھے چار دہائیوں تک کپ کی قائد ٹیم رہی ہے لیکن اب ٹیم کا ورلڈ کپ کے لئےنااہل قرار دیا جانا ملک میں ہاکی کے تمام پرستاروں کے لئے ایک دہچکہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہاکی کے پرستاروں کا مؤقف ہے کہ ہاکی فیڈریشن کی سابقہ اور موجودہ انتظامیہ نے ٹیم کے ساتھ وہ تعاون نہیں کیا جو اسے کوالیفائی کرنے میں مدد دیتا۔
قاسم خان نے کہا کہ "سابقہ ورلڈ کپ میں ہماری کارکردگی 12 ویں اور کم ترین درجے کی ٹیم کی تھی اور اس چیز نے ہمیں کپ کے لئے کوالیفائی نہیں کرنے دیا۔ اس کے بعد ہم نے چیمپئنز لیگ اور ایشیا کپ میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کوالیفائی کرنے کے دو بہت اہم مواقع گنوا دئیے اور یہ گراوٹ جس کا ٹیم کو اس وقت سامنا ہے اس کی ذمہ دار پاکستان ہاکی فیڈریشن ہے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں