ترکی کے قومی کھلاڑی کیریم کمال نے گولڈ میڈل جیت لیا

فائنل میں کمال ہنگری کے جبّار نجفو کے مقابل میدان میں اُترے اور اپنے حریف کو 3 کے مقابلے میں 11 پوائنٹ سے شکست دے کر گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے

65865
ترکی کے قومی کھلاڑی کیریم کمال نے گولڈ میڈل جیت لیا

بلغاریہ میں منعقدہ یورپی اسٹارز ریسلنگ چیمپئن شپ میں ترکی کے قومی کھلاڑی کیریم کمال نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
ترکی ریسلنگ فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق فائنل میں کمال ہنگری کے جبّار نجفو کے مقابل میدان میں اُترے اور اپنے حریف کو 3 کے مقابلے میں 11 پوائنٹ سے شکست دے کر گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے۔
کمال ،فائنل میں یوکرائن کے اولکسی ماسیاک کو شکست دے کر یورپی چیمپئن بھی بن گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں