ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

13.10.2023

2050416
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق:"صدر ایردوان کی فلسطین ڈپلومیسی"

ترکیہ ، اسرائیل۔ فلسطین  کشیدگی کے خطے کے دیگر ممالک تک  پھیلنے سے قبل ہی سد باب کرنے اور فریقین کے درمیان مذاکرات کا ماحول پیدا کرنے کے لیے کثیر الجہتی  سفارتی کاری پر عمل پیرا ہے۔ اس دائرہ کار میں صدر ایردوان  نے اسرائیل۔ فلسطین  تصادم کے آغاز سے ابتک  متعدد عالمی سربراہان سے مذاکرات کیے ہیں۔

روزنامہ حریت"قومی اسمبلی کی تاریخی اپیل"

فلسطین۔ اسرائیل تصادم کے موضوع پر خصوصی نشست کا اہتمام کرنے والیوصی نشست کا اہتاوضوع پر خصوسی ن ترک قومی اسمبلی نے  دنیا بھر سے اپیل کی ہے کہ " ہم غزہ میں  براہ راست  شہریوں کو ہدف بنانے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں،  ہم  فلسطین اور اسرائیل کو دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ حل کے حصول کے لیے مذاکرات  کے عمل کو شروع کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ "

روزنامہ سٹار"شولز:صدر ایردوان اہم کردار ادا کر سکتے ہیں"

جرمن چانسلر اولاف شولز کا کہنا ہے کہ صد ر رجب طیب ایردوان  اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی اور  تناؤ میں گراوٹ کے معاملات میں اہم کردار  ادا کرسکتے ہیں۔

روزنامہ وطن"گزشتہ 4 ماہ میں 309 دہشت گرد غیر فعال"

وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے  اطلاع دی ہےکہ گزشتہ 4 ماہ میں  سر انجام دیے گئےسیکیورٹی آپریشنز میں 309 دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا ہے۔  جن میں  دہشت گرد تنظیم کے  نام نہاد  25 سرغنہ بھی شامل تھے۔

روزنامہ صباح" استنبول ہوائی اڈہ  یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ"

استنبول ہوائی اڈہ 2 تا 8 اکتوبر یومیہ اوسطً 1435 پروازوں کے ساتھ خطہ یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ  قرار پایا ہے۔

 



متعللقہ خبریں