ترک اخبارات کی جھلکیاں

22.05.24

2142653
ترک اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ اسٹار کے مطابق، رومانیہ کے وزیر اعظم مارسیل چیولاچو کے ہمراہ پریس کانفرنس  کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہ اسرائیلی مظالم کو رکوانا اور فلسطینی بھائیوں کے تحفظ کو ممکن بنانا  عالمی برادری کی مشترکہ ذمے داری ہے مگر اس سلسلے میں  پیش رفت کا فقدان ہے،نیتین یاہو کی اندھی حکومت اپنی عوام کے تحفظ کو داو پر لگاتے ہوئے نسل کش پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے روکنا ضروری ہے ۔

 

 روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ مرحوم ایرانی صدر اور ان کے ہمراہی وفد کے سواار ہیلی کاپٹر ک ملبے کی تلاش میں کامیابی حاصل کرنے والے اقینجی ڈرون  کو عالمی پریس سے پذیرائی ملی ہے،بائکار کے صدر اور ٹیکنولوجی لیڈر سلجوک بائراکتر نے اس حوالے سے کہا کہ  ٹیکنولوجی کے شعبے میں ہماری یہ کاوش دنیا کے لیے ایک مثال بن چکی ہے۔

 

روزنامہ حریت نے خبر دی ہے کہ  عالمی اقتصادی فورم سال 2023 کے  سیاحتی انڈیکس کے تحت 8 پائیدانوں کی بلندی کے بعد ترکیہ کا شمار 119 ممالک میں 29 ویں نمبمر پر ہوتا ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق نے لکھا ہے کہ  6 تا 12 مئی کے درمیان یومیہ 1430پروازوں کے اعتبار سے استنبول یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ رہا۔

 

روزنامہ خبر ترک کے مطابق، ترکیہ کے پہلے خلا نورد الپر گیزر آوجی نے  بتایا کہ جلد ہی  ترکیہ ملکی انحصار سے راکٹ اور اس کے لانچنگ پیڈ تیار کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں