ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

22.09.2023

2040858
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق:"ہم نے ہر پلیٹ فارم پر اپنے حقوق کا دفاع کیا ہے، ایردوان"

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے دورہ امریکہ کے اختتام پر نیویارک کے ٹرکش ہاؤس  میں صحافیوں کو  انٹرویو میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے پیغامات کے اثرات اور دنیا میں اصلاحات کے مطالبے کے حوالے سے کہا۔ ، "ہم نے تمام پلیٹ فارموں پر سچائی  اور حقوق کا دفاع کیا ہے، ہم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جو بھی جملہ  کہا ہے  وہ  اسی سمت پر مبنی تھا جس کا ہماری قوم نے تعین کیا ہے۔

روزنامہ سٹار:"گزشتہ دو ہفتوں میں 42 دہشت گرد  غیر فعال بنا دیے گئے"

وزارت دفاع کے پریس و  تعلقات عامہ کے سیکرٹری بریگیڈیئر جنرل ذکی آک ترک نے  کل دفتر دفاع میں ہفتہ وار پریس  کانفرس میں کہا ہے کہ"عراق اور شام کے شمالی علاقہ جات سمیت  گزشتہ ایک ہفتے میں 42 دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا ہے۔  اس طرح یکم جنوری سے ابتک 1271  جبکہ 24 جولائی 2015 سے  ابتیک 38 ہزار 614  دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے ہیں۔"

روزنامہ صباح:" ہم خطہ یورپ میں اوّل نمبر پر اور عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر ہیں"

وزیر زراعت و جنگلات ابراہیم یوماکلی نے کل اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ  شجر کاری  کے عمل میں  یورپ میں پہلے جبکہ  دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے۔

روزنامہ حریت:" 'ورلڈ کلاس' ایوارڈ ٹرکش  ہوائی فرم کے نام

ترک ہوائی فرم کو ہوا بازی  شعبے کی نمایاں آرگنائزیشن  اپیکس (ائیر لاءن پسنجر ایکسپیئرنس اسوسیئیشن) کی جانب سے تیسری بار  'ورلڈ کلاس' ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔

روزنامہ وطن:"یورپی سیاحوں کی طرف سے انطالیہ میں   تعطیل سیزن  کی مدت میں توسیع"

انطالیہ میں سیاحتی سیزن  کو خاصکر  مغربی یورپی ممالک سے موصول ہونے والی بکنگ کی بدولت  ماہ نومبر کے  وسط تک وسعت ملی ہے۔ ماہ ستمبر کے پہلے ہفتے   میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 11 ملین تین لاکھ 50 ہزار  سے زیادہ اور  رواں ماہ کے اختتام تک  12 ملین کی حد کو عبور کرنے کا ہدف مقرر کرنے والے اس شعبے کے  نمائندوں کا کہنا ہے کہ ماہ اکتوبر کی  بکنگز کہیں زیادہ بہتر  سطح پر ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں