ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

27.05.2024

2144626
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق "ترک ہلال احمر  نے غزہ میں  دوبارہ سے  تازہ کھانا تقسیم شروع کر دیا"

ترک ہلال احمر  نے اسرائیل  کی رفح  میں  بری کارروائی کے باعث 6 مئی  سے وقفہ دیے جا نے والے  یومیہ 10 ہزار افراد  کے  لیے کھانے کی تقسیم کا عمل دیور بلاخ  علاقے میں دوبارہ سے شروع ہو گیا ہے۔

روزنامہ خبر ترک "اورال اولو : مشرق وسطی کی تجارتی گزرگاہیں  براستہ ترکیہ یورپ سے  ملیں گی"

وزیرِ مواصلات و بنیادی ڈھانچہ  عبدالقادر اورال اولو   کا کہنا ہے کہ"  لتھوانیا کی بندر گاہ کلیپیدا سے شروع ہوتے ہوئے  پولینڈ، سلوواکیہ ہنگری، رومانیہ اور بلغاریہ سے ترکیہ سے منسلک  کیے جانےوالے وایہ کارپاٹیا شاہراہ کے ذریعے مشرق وسطی کی تجارتی گزرگاہوں کو براستہ ترکیہ  تمام تر یورپ  سے ملا دیا جائیگا۔  ہم  وایہ  کارپاٹیا  منصوبے کا حصہ ہونے اور ہر ممکنہ تعاون کے لیے تیار ہیں۔ "

روزنامہ سٹار " ٹوگ گاڑی کے لیے تعریفوں کے پُل"

جرمنی کے معروف آٹوموبائل میگزین آٹو بِلڈ نے  ترکیہ کی تیار کردہ  مقام کار ٹوگ کے ٹیسٹ کے بعد ہمارے قومی فخر  کے لیے تعریفی الفاظ صرف کیے ہیں۔ "ترک تیسلا  زبردست ہے" کے زیرِ عنوان  شائع  تحریر  میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹوگ  کے T10X ماڈل کا بہت سی غیر ملکی برانڈ گاڑیوں سے موازنہ کرتے ہوئے   اس کے اندرونی اور بیرونی ڈیزائن کو  پورے نمبر  دیے گئے  ہیں  اور کہا گیا ہے کہ ٹوگ گاڑی ابھی سے  بڑی کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

روزنامہ صباح " دنیا کی  بہترین روٹیوں کی فہرست میں  ترک شہر  سرِ فہرست"

ٹیسٹ اٹلس کی جانب سے دنیا بھر میں کیے گئے سروے  کی روشنی میں دنیا کی بہترین روٹیوں کا تعین کیا گیا۔ اس فہرست میں ترک شہر سامسون  کے بافرا  نان کو پہلا جبکہ سامسون نان کو دوسرا درجہ ملا ہے۔

روزنامہ حریت"ٹرکش سُپر لیگ  چمپین گلاتا سرائے"

ٹرینڈ یول سُپر لیگ کے  سلسلے کے 38 ویں  ہفتے کے میچ میں گلاتا سرائے نے قونیا سپور کو تین ۔ ایک کے سکور سے شکست دیتے ہوئے 24 ویں بار  لیگ چمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔  102 پوائنٹس  حاصل کرنے والا گلاتا سرائے کلب  لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ چمپین بنا ہے۔



متعللقہ خبریں