ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

24.05.2024

2143777
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے گزشتہ روز یورپی یونین کے  ہمسایہ گیری  اور وسعتی عمل  کے کمشنر اولیور ورہیلی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ترکیہ  کے یورپی یونین کے سلسلہ رکنیت کے بارے میں کہا کہ ، ’’ترکیہ نہ صرف یورپی یونین کا بلکہ جس  اتحاد کا بھی حصہ ہو گا اس کی طاقت میں اضافہ کرے گا۔  ہم  ہمیشہ یورپی یونین کے ساتھ  اپنے تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔"

روزنامہ حریت:"ترکیہ کے ساتھ باہمی تجارت میں   نیا ریکارڈ، ورہیلی"

یورپی یونین کے کمشنر برائے ہمسایہ  گیری و عملِ توسیع اولیور ورہیلی نے وزیر فیدان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں  بتایا کہ ترکیہ اور یورپی یونین کے درمیان لین دین  نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ "گزشتہ سال ہم نے تجارتی حجم کے لحاظ سے ریکارڈ توڑا ہے ، اسوقت ہماری باہمی تجارت  200 بلین یورو سے تجاوز کر چکی ہے۔"

روزنامہ وطن :"سوئس پریس   میں  رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو ڈھونڈ نکالنے والے آکنجی ڈراون کا چرچا"

ترکیہ کی جانب سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی جائے  حادثے کا کھوج لگانے کی  سوئس پریس میں  وسیع پیمانے پر بازگشت سنائی دی۔نیو زرچر زائی تنگ اخبار نے اپنی رپورٹ میں درج ذیل بیان کو  جگہ دی ہے: "ترکیہ نے ایک بار پھر پوری  دنیا کو دکھایا ہے کہ یہ ڈراونز تیار کرنے  میں کتنا قابل ہے۔"

روزنامہ صباح :"گیوک تپے ۔ٹو میں  قدرتی وسائل کی تلاش کا کام شروع"

توانائی و قدرتی وسائل کے وزیر الپ ارسلان بائراکتارنے بحیرہ اسود میں ڈرلنگ کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک  بیان دیا۔ مزید وسائل کا کھوج لگانے  کی مہم جوئی شروع کرنے کی اطلاع دینے والے وزیر بائراکتار نے بتایا کہ  "ہمارے فاتح ڈرلنگ جہاز نے سکاریہ گیس فیلڈ میں گیوک تپے۔ٹو  نام سے منسوب  کنویں میں ڈرلنگ کا کام شروع کر دیا ہے۔"

روزنامہ سٹار:" ترک پکوان خوش ذائقہ ہونے کی حد تک  طویل  ماضی کے حامل کسی خزانے کے مترادف ہیں"

وزیر ثقافت و سیاحت مہمت ایرسوئے نے ترکیہ کے  گاسٹرونومی ٹورزم کے حوالے سے کہا کہ 'ترک کھانے ذائقہ کے ساتھ ساتھ گہرائی کا خزانہ  بھی ہیں ۔ صدیوں پر محیط معلومات اور تجربات کی منتقلی کی  پیداوار ہمارے طرح طرح کے  پکوان ، تاریخ بھر کے دوران  متنوع  بن کر   منفرد ذائقوں کے ساتھ  عصرِ حاضر تک  پہنچے ہیں۔ اس منفرد خزانے کو صحیح طریقے سے متعارف کرانا ہماری اولین  ترجیح ہے۔'

 



متعللقہ خبریں