شمالی کوریا: امریکہ کو شمالی کوریا اور روس کے باہمی تعلقات سے مانوس ہو جانا چاہیے

امریکہ دو خود مختار حکومتوں کے باہمی تعلقات میں فروغ کے مقابل مریضانہ اوہام کا شکار ہے: شمالی کوریا وزارت خارجہ

2063467
شمالی کوریا: امریکہ کو شمالی کوریا اور روس کے باہمی تعلقات سے مانوس ہو جانا چاہیے

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات میں فروغ ایک حقیقت ہے اور امریکہ کو اس حقیقت سے مانوس ہو جانا چاہیے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KCNA کے مطابق پیانگ یانگ انتظامیہ نے، امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی طرف سے، شمالی کوریا اور روس کے باہمی تعلقات پر تنقید کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شمالی کوریا وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلنکن کے بیان نے ایک دفعہ پھر تصدیق  کر دی ہے کہ امریکہ دو خود مختار حکومتوں کے باہمی تعلقات میں فروغ کے مقابل مریضانہ اوہام کا شکار ہے"۔

روس اور شمالی کوریا کے درمیان بتدریج فروغ پاتے تعلقات ایک حقیقت ہیں اور امریکہ کو اس حقیقت کا عادی  ہو جانا چاہیے کیونکہ پیانگ یانگ انتظامیہ اور ماسکو کے درمیان دوستانہ تعلقات اب کے بعد بھی بتدریج تقویت کے ساتھ جاری رہیں گے"۔

واضح رہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ بلنکن نے 9 نومبر کو دورہ جنوبی کوریا کے دوران کہا تھا کہ "ہمیں شمالی کوریا اور روس کے درمیان، فروغ پاتے اور خطرناک ،فوجی تعاون پر اندیشوں کا سامنا ہے"۔



متعللقہ خبریں