افغانستان ہلال احمر کی طرف سے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی نقد امداد

افغانستان ہلال احمر کی طرف سے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کو 45 لاکھ افغانی تقریباً 9 لاکھ 40 ہزار ترک لیرا نقد امداد کی فراہمی

1945503
افغانستان ہلال احمر کی طرف سے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی نقد امداد

افغانستان ہلال احمر نے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کو 45 لاکھ افغانی  تقریباً 9 لاکھ 40 ہزار ترک لیرا نقد امداد فراہم کی ہے۔

طالبان عبوری حکومت سے منسلک افغانستان ہلال احمر کے سربراہ مولوی مطیع اللہ خالص نے زلزلہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعزیت کے لئے  کابل میں ترکیہ کے سفارت خانے کا دورہ کیا۔

خالص نے سفارت خانے میں رکھے گئے تعزیتی دفتر میں رقم کردہ تعزیتی پیغام میں زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے دعائے رحمت و مغفرت کی  اور زخمیوں کے لئے عاجل شفا کی تمّنا ظاہر کی ہے۔

خالص نے تقریباً 9 لاکھ 40 ہزار ترک لیرا پر مشتمل نقد امداد ترکیہ کے کابل کے لئے سفیر 'جہاد ایرگن آئے'کے حوالے کی اور کہا ہے کہ ترکیہ نے اپنی انسانی امداد کے ساتھ مشکل ترین وقت میں افغان عوام کا ساتھ دیا ہے۔

ایرگن نے مذکورہ امداد پر افغانستان ہلال احمر کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ دونوں ممالک تاریخ بھر میں مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو ترکیہ کے ضلع قاہرمان ماراش میں 7،7 اور 7،6 کی شدت سے زلزلے آئے۔ زلزلے کا مرکز قاہرمان ماراش کی تحصیل پازارجک  اور زیرِ زمین گہرائی 7 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ 10 اضلاع میں محسوس کیا گیا اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سبب بنا ہے۔ زلزلے کو صدی کی آفت قرار دیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں