جنوبی کوریا: شمالی کوریا نے بفر زون پر توپ فائرنگ کی ہے

شمالی کوریا کے مغربی ساحل سے 100 اور شمالی ساحل سے 150 گولے پھینکے گئے ہیں: جنوبی کوریا مسلح افواج

1894672
جنوبی کوریا: شمالی کوریا نے بفر زون پر توپ فائرنگ کی ہے

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی طرف سے دونوں ملکوں کے  درمیانی علاقے بفر زون پر توپ فائرنگ کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی کوریا مسلح افواج کے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی کوریا کے مغربی ساحل سے 100 اور شمالی ساحل سے 150 گولے پھینکے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق گولے جنوبی کوریا کے  کھُلے پانیوں تک نہیں پہنچے لیکن 2018 میں دونوں ملکوں کے درمیان طے کئے گئے بفر زون  میں گِرے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن نے 13 اکتوبر کو لانگ بیرل کروز میزائل تجربے کا بھی مشاہدہ کیا تھا۔ انہوں  نے کہا تھا کہ یہ کروز میزائل  اس بات کا کھُلا اظہار ہیں کہ شمالی کوریا مسلح افواج "عملی جنگ"  کے لئے تیار ہے  اور اس کی جوہری حملے کی صلاحیت  مستقل وسیع ہو رہی ہے۔

شمالی کوریا نے قبل ازیں جاری کردہ بیانات میں بھی حالیہ دنوں میں اپنے میزائل تجربوں کو "جائزہ خود مدافعتی" قرار دیا تھا۔

شمالی کوریا کی طرف سے 4 اکتوبر کو فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل، 2017 کے بعد پہلی دفعہ جاپان کے شمال مشرق کو عبور کر کے بحرالکاہل میں گِرا تھا۔

پیانگ یانگ انتظامیہ، 2022 کے آغاز سے لے کر اب تک اقوام متحدہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف مسافتوں  کے 20 سے زائد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں