میں حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں: وزیر اعظم کیشیدہ فومیو

انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں اور انتخابات سے قبل کیا گیا یہ وحشیانہ حملہ ناقابل قبول ہے، میں حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں: وزیر اعظم کیشیدہ فومیو

1853737
میں حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں: وزیر اعظم کیشیدہ فومیو

جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو  نے سابقہ وزیر اعظم آبے شینزو  پر قاتلانہ حملے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں اور انتخابات سے قبل کیا گیا یہ وحشیانہ حملہ ناقابل قبول ہے۔ میں حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں"۔

کیشیدہ نے کہا ہے کہ حملے کی وجہ کے بارے میں  تاحال  معلومات موجود نہیں ہیں۔

جاپان حزب اختلاف پارٹیوں نے جاری کردہ بیان میں انتخابی جلوس  ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آبے شینزو کے بھائی اور وزیر دفاع 'نوبو کیشی نے مقامی ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں اپنے بھائی کے لئے دعا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ "ہم خون کی منتقلی سمیت تمام  کوششیں  کر رہے ہیں"۔

حملہ آور کو جائے وقوعہ سے زیادہ دُور جانے سے قبل گرفتار کر لیا گیا ہے۔

41 سالہ 'یاماگامی تیتسویا' نامی حملہ آور بحری سیلف ڈیفنس فورسز کا سابقہ اہلکار ہے۔

واضح رہے کہ '  نارا' میں لبرل ڈیمو کریٹ پارٹی  کی انتخابی مہم کے لئے کھُلی ہوا میں منعقدہ جلسے سے خطاب کے دوران جاپان کے سابقہ وزیر اعظم  آبے شینزو  پر مسلح حملہ کیا گیا۔

گولی آبے شینزو کے سینے میں لگی۔  انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے  تاہم ان کی حالت تشویشناک  بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 2012 سے 2020 پر محیط وزارت اعظمیٰ دور کے ساتھ آبے شینزو ملکی تاریخ میں طویل ترین عرصے تک اقتدار میں رہنے والے وزیر اعظم ہیں۔

وہ 2 سال قبل صحت کے مسائل کی وجہ سے عہدے سے دستبردار ہو گئے تھے۔

ملک میں معمول کے انتخابات 10 جولائی کو متوقع ہیں۔



متعللقہ خبریں