انڈونیشیا اور فلپائن میں بالترتیب 6،7 اور 6،4 کی شدت سے زلزلے

انڈونیشیا کے کھُلے سمندر میں 6،7 کی شدت سے اور فلپائن کے جزیرہ کابرا میں 6،4 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے

1794771
انڈونیشیا اور فلپائن میں بالترتیب 6،7 اور 6،4 کی شدت سے زلزلے

انڈونیشیا کے کھُلے سمندر میں 6،7 کی شدت سے اور فلپائن کے جزیرہ کابرا میں 6،4 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

امریکن ارضیاتی تحقیقی مرکز USGS کے مطابق انڈونیشیا میں زلزلے کی زیر زمین گہرائی 21،8 کلو میٹر تھی اور زلزلے کا مرکز پاریامان شہر سے 167 کلو میٹر مغرب میں تھا۔

فلپائن میں زلزلے کی زیر زمین گہرائی 11 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے اور زلزے کا مرکز جزیرہ کابرا سے 67 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔

دونوں زلزلوں میں سے کسی میں بھی جانی نقصان نہیں ہوا اور سونامی کی وارننگ نہیں دی گئی۔



متعللقہ خبریں