شمالی کوریا کی طرف سے میزائل تجربہ

جاپان کے وزیر اعظم نے حکومت کے متعلقہ اداروں سے کسی ہنگامی صورتحال کے مقابل تیاریاں کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

1711326
شمالی کوریا کی طرف سے میزائل تجربہ

جاپان اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ قوی احتمال کے مطابق  میزائل بیلسٹک تھا۔

کیوڈو خبر رساں ایجنسی کی جاپان حکومت کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔میزائل جاپان کے اقتصادی زون سے باہر سمندر میں گرا ہے۔

خبر کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم سوگا یوشی ہیدے نے حکومت کے متعلقہ اداروں سے کسی ہنگامی صورتحال کے مقابل تیاریاں کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

یونہاپ خبر رساں ایجنسی نے ،جنوبی کوریا مسلح افواج کے جنرل ہیڈ کوارٹر کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے، جاری کردہ خبر  کے مطابق شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی طرف میزائل فائر کیا ہے تاہم یہ شناخت نہیں ہو سکی کہ  میزائل کس نوعیت کا تھا۔

خبر کے مطابق شمالی کوریا نے اس ماہ کے دوران دوسری دفعہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ 15 جولائی کو فائر کئے گئے 2 بیلسٹک میزائل جاپان کے اقتصادی زون کےاندر گرے تھے۔



متعللقہ خبریں