افغانستان کی بقا و سلامتی خطرے میں ہے:عبداللہ عبداللہ

افغان مصالحتی کمیشن کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی بقا اور سلامتی خطرے میں ہے،غیر ملکی افواج کے انخلاء سے طالبان کو قدم جمانے میں مدد ملی۔

1668066

خبر کے مطابق، صدارتی محل میں افغان رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کے انخلاء سے بڑا خلاء پیدا ہوا جس کا طالبان نے فائدہ اٹھایا۔

طالبان نے طاقت کے زور پر کابل لینے کی کوشش کی تو نا ختم ہونے والی جنگ چھڑ جائے گی۔

عبد اللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ اب ہمسایہ ممالک بھی افغانستان میں امن چاہتے ہیں، جنگ طالبان سمیت کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

اُدھر پینٹاگون کے ترجمان نے طالبان کو ایک بار پھر امن عمل کا حصہ بننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں تشددکا بڑھتا ہوا رجحان امن عمل میں طالبان کی غیر سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔

کابل میں جرمن سفیر نے ایک بیان میں کہا کہ افغان سرزمین سے جرمنی کی تمام افواج نکل چکی ہیں تاہم جرمنی اور نیٹو افغان حکومت کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔
 
متعللقہ خبریں