چین-ہند سرحد پر جنگ کے بادل،چین نے فوج بڑھادی

بھارتی ذرائع ابلاغ میں متعدد خبریں شائع ہوئی ہیں،جن میں دعوی کيا گيا ہے کہ دولت بیگ اولڈی میں بھارتی فضائیہ کی ايک بیس سے صرف تيس کلومیٹر کے فاصلے پر ڈیپسنگ میں چین نے بڑی تعداد میں فوجیں تعینات کر دی ہیں

1443149
چین-ہند سرحد پر جنگ کے بادل،چین نے فوج بڑھادی

 بتایا گیا ہے کہ ڈیپسنگ کے علاقے میں بڑی تعداد میں چینی فوجیوں کے جمع ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے متعدد خبریں شائع ہوئی ہیں، جن میں دعوی کيا گيا ہے کہ دولت بیگ اولڈی میں بھارتی فضائیہ کی ايک بیس سے صرف تيس کلومیٹر کے فاصلے پر ڈیپسنگ میں چین نے بڑی تعداد میں فوجیں تعینات کر دی ہیں۔

چین نے اس مقام پر بھاری فوجی گاڑیاں اور فوجی ساز و سامان بھی جمع کر رکھا ہے۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے بھی سرحد پر فوجی بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے مابين ابھی لداخ اور سکم ميں بھی کشيدگی جاری ہے۔



متعللقہ خبریں